حیدرآباد۔ 28۔دسمبر (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر ریلوے ملکارجنا کھرگے نے آج صبح 3:30بجے پیش آئے نادیڈ۔بنگلور ایکسپریس میں آگ لگنے کے حادثہ کے بعد کہا کہ حادثہ پر مکمل تحقیاقت کئے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہ حادثہ کے مہلوکین کے ورثا کی ہر ممکن امداد کی جائیگی۔ انہوں نے آج جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا
کہ ٹرنوں مں شراب ‘اور دھمکے دار اشیا کی منتقلی کے روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرنوں میں عوامی تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی۔واضح رہے کہ آج صبح کے اولین ساتعوں میں اننت پورم ضلع کے کوتا چیرو علاقہ میں ناندیڈ ۔بنگلور ایکسپریس کے اے سی کوچ میں آتشزدگی سے جملہ 23افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو کم سن بھی شامل تھے۔